سائنس اور ٹیکنالوجی

پہلے مرغی پیدا ہوئی یا انڈا ؟ ایک ہزار سال پرانے سوال کا جواب  مل گیا

ٹورنٹو : کئی صدیوں سے یہ سوال گونج رہا ہے کہ پہلے مرغی پیدا ہوئی تھی یا انڈا؟ اب سینکڑوں سال بعد سائنسدان اس سوال کا جواب دینے کی پوزیشن میں آگئے ہیں ۔ جنیوا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ پہلے انڈہ آیا تھا اور اس کے بعد مرغیوں کی آمد ہوئی ہے ۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ زمین پر زندگی کی پہلی شکل ایک خلیے پر مشتمل تھی اور وقت کے ساتھ ارتقائی مراحل سے گزر کر خلیاتی نظام پیچیدہ ہوتا گیا۔ اس تحقیق کوجانچنے کے لئے Chromosphaera perkinsii نامی ایک خلیے پر مشتمل جانداروں پر ریسرچ کی گئی ۔

انہوں نے دریافت کیا کہ جب ان جانداروں کا حجم زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچ جاتا ہے تو مزید بڑھے بغیر تقسیم ہو جاتے ہیں جس سے متعدد خلیات پر مبنی تھری ڈی اسٹرکچر بنتا ہے جو جانوروں کی ابتدائی مرحلے کی جنینی نشوونما جیسا ہوتا ہے۔ محققین کے مطابق اس کا مطلب ہے کہ جنینی نشوونما جانوروں کے ارتقا سے پہلے ہوتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ مرغی سے پہلے انڈہ دنیا میں آیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *