خاص خبریںکھیل

بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا

نئی دہلی : بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے پاکستان جانے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی بورڈ نے حکومت سے مشاورت کے بعد اپنی ٹیم کو اجازت ہی نہیں دی ۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق یہ حتمی فیصلہ ہے جو   پاکستان کو لکھ کر بھجوایا جا چکا ہے ۔

بھارتی بورڈ  نے میچز دبئی میں رکھنے کا مطالبہ کیا تھا اور اپنے تحفظات سےحکام کو آگاہ کردیا تھا کہ وہ نیوٹرل وینیوزپرمیچزکھیلنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے دبئی بہترین جگہ ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ بی سی سی آئی کا کوئی لیٹر موصول نہیں ہوا۔  واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں تھیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان بھیجنے پر رضامند ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *