خاص خبریںعالمی خبریں

کوئی جنگ نہیں کریں گے ، پرانی جنگیں بھی بند کریں گے ، ٹرمپ کا پہلا خطاب

فلوریڈا : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’وکٹری اسپیچ‘ کرتے ہوئے اپنے ووٹرز اور حامیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگ کو روکوں گا۔ریاست فلوریڈا میں اپنے انتخابی ہیڈ کوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی، امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہم اسے بہتر کریں گے، امریکا کے زخموں پر مرہم رکھیں گے۔اب کوئی جنگ نہیں  ہوگی ۔ امن کا راستہ چننا ہوگا۔ امریکا عظیم سے عظیم تر بنے گا۔ انہوں نے کہا امریکا کے زخموں پر مرہم رکھنے کا وقت آگیا ہے ۔ اب بہت کچھ ہوگا۔ ہم ایک قوم بنیں گے ۔ امریکی میڈیا نے صدر ٹرمپ کے پہلے خطاب کو مثبت قرار دیتے ہوئے اسے روایتی ٹرمپ پالیسی قرار دیاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *