سعودی عرب میں 2400سال قبل از مسیح کا گاؤں دریافت
سعودی عرب کے العلا رائل کمیشن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں آثار قدیمہ کی تلاش کے دوران برونز ایج کا قدیم گاؤں دریافت ہوا ہے۔ العلا رائل کمیشن کے ماہرین نے بتایا کہ شواہد حیران کن ہیں ۔ ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کانسی کےد ور کا زمانہ تھا۔ اس دور میں بڑی تعداد میں چراگاہوں کا رواج تھاجو ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہوتی تھیں۔نئے دریافت شدہ گاؤں میں سے بہت کچھ نکل سکتا ہے ۔مزید کھدائی کےبعد واضح ہوگا کہ یہاں کے لوگوں کا طرز زندگی کیسا تھا۔ گاؤں کے اطراف میں 15 کلومیٹر طویل باونڈری وال بھی دریافت ہوئی ہے ۔
