خاص خبریں

پاکستان اور امریکا پرانے دوست اور پارٹنر ہیں ، اندرونی معاملات میں مداخلت محض قیاس آرائیاں ہیں ، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفترخارجہ نےکہا ہےکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے متعلق باتیں محض قیاس آرائیاں ہی ہیں ۔ دونوں ممالک کے تعلقات ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے بہت دور ہیں ۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہاہےکہ پاکستان اور امریکا پرانے دوست اور پارٹنر ہیں۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط دو طرفہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ وزیراعظم  شہباز شریف 11 نومبر کو الریاض سمٹ میں شرکت کریں گے۔ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ بریفنگ میں انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان فلسطین کی آزاد ریاست اور اسرائیلی جار حیت کے خاتمہ کا مطالبہ کرے گا۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *