عراق سے ڈی پورٹ 1500 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا عمل شروع
اسلام آباد : حکومت پاکستان نے 1500پاکستانیوں کے پاسپورٹ سات سال کے لئے بلاک کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق عراق سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے ۔ عراق نے چھ ماہ میں 1500پاکستانی ڈی پورٹ کئے ہیں ۔ ایک پاکستانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عراق میں چوری کی وارداتوں ، منشیات بیچنے اور بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ ان کیسز میں پاکستانی بھی ملوث پائے گئے جس کے بعد عراقی حکومت نے کریک ڈاؤن شروع کیا۔ واضح رہے کہ پچیس جولائی کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستانی عراق میں غائب ہورہے ہیں
