خاص خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ امریکا کے صدر بن گئے

واشنگٹن :ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں میدان مار لیاہے ۔ ری پبلکن امیدوار مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے دوسری بار صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جب کہ کاملا ہیرس اب تک 266 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ صدارتی انتخاب میں جیت کے لیے 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار تھے جب کہ 7 سوئنگ سٹیٹس، ایریزونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا اور  وسکانس میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا پلڑا بھاری رہا ہے ۔ شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا، جارجیا اور وسکانس میں ٹرمپ نے کلین سویپ کیا ہے ۔ جیت کےبعد انہوں نے کہا کہ امریکا کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *