اعلیٰ عدلیہ میں دراڑیں ، تین سینئر ججز 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے میں آمنے سامنے
اسلام آباد : سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججز 26 ویں آئینی ترمیم پر آمنے سامنے آگئے ۔ جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت کام کرنے والی کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا تھا تاہم چیف جسٹس نے اجلاس نہیں بلایا۔ جس پر دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے اپنے چیمبر میں اجلاس رکھ لیا ۔ کمیٹی کے دونوں ارکان نے فیصلہ کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں 4 نومبر کو فل کورٹ میں سماعت کیلئے لگائی جائیں تاہم آئینی درخواستوں کو لگانے کیلیے کوئی کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی ۔ جسٹس منصور علی شاہ اورجسٹس منیب نے چیف جسٹس کوایک اورخط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے فیصلے کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی پٹیشن کو طے نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے
