پاکستان

پاکستان کوجیلوں میں جرمن طرز کی اصلاحات کرنا ہونگی ، عائشہ منظور وٹو

ریجنل ڈائریکٹر پیمرا عائشہ منظور وٹو نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان  جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے جیل ریفارمز کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو جرمنی اور اسکینڈیویا کی طرز پر جیل اصلاحات کرنا ہونگی ۔ جیل کو قیدیوں کے لیے سزا نہیں بلکہ ایک درسگاہ کا درجہ دینا ہوگا جہاں پر وہ اپنی اصلاح کر سکیں ۔ قیدیوں کو جدید ہُنر اور مختلف زبانوں کے کورس کروائے جانے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ماہ ماہرِ نفسیات سے انکا ذہنی معائنہ اور اصلاح کی کلاسز کروائی جائیں۔ جیل میں متوازن غذا اور ورزش کو ضروری بنانا ہوگا۔ قید ِ تنہائی کم سے کم ہو تاکہ قیدی منفی خیالات کا شکار نا ہوں۔ اسی طرح میڈیا کو ہر ماہ جیلوں کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے بطورِ خصوصی دعوت دی جائے۔ کم عمر قیدیوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور انکے سکول کالج یونیورسٹی میں داخلے تیز ہونے چاہئیں تاکہ جب وہ قید کاٹ کر باہر آئیں تو ایک مفید شہری بنیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *