کھیل

ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان کو فائنل میں  شکست

ایونٹ کے فائنل میں سری لنکا نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ لیا جو درست ثابت ہوا۔ گرین شرٹس کے 2 کھلاڑی پویلین جا بیٹھے ۔ محمد اخلاق کے علاوہ کوئی  بھی بلے باز لنکن باؤلنگ کے آگے ٹھہر نہ سکا۔ انہوں نے 48 رنز  بنائے ۔ کپتان فہیم اشرف 13، عامر یامین 6، آصف علی صفر جبکہ حسین طلعت ایک رن بنا کر  آؤٹ ہوئے ۔ گرین ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 72 رنز بنا سکی ۔ سری لنکا کی جانب محتاط انداز میں  ہدف کا تعاقب شروع ہوا تاہم اس کےبعد آسانی سے ٹارگٹ پورا ہو گیا۔  سری لنکا کی جانب سے سندون ویراکوڈی 34 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *