انصاف تو یہاں ہے ہی نہیں ۔۔ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں
راولپنڈی :عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کےد وران بشریٰ بی بی نے شکوہ کیا کہ یہاں انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کمبل اور دیگر سامان گاڑی میں پڑا ہے ، کسی بھی وقت جیل جانے کو تیار ہوں ۔ وکلا سمیت پوری قانونی ٹیم وقت ضائع کر رہی ہے یہاں کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا انصاف کی کرسی پر بیٹھے منصفوں کی جانب سے نو ماہ سے نا انصافی ہو رہی ہے ۔ جو انسان جیل کے اندر بیٹھا ہے کیا وہ کسی کو نظر نہیں آرہا ؟ وہ بھی تو انسان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف ہی نہیں ہونا تو عدالت آنے کا کیا فائدہ ۔ اب دوبارہ نہیں آؤں گی ، جیل بھیج دیں
