خاص خبریں

لندن میں قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ کرنے والوں کی پاکستانی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ لندن میں چیف جسٹس (ر) قاضی فائز عیسیٰ اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے جو ناقابل قبول ہے ۔ حملہ آوروں کی شہریت منسوخ کرنے کےلیے کارروائی کی جائے گی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا حکام کو حملہ آوروں کی شناخت کے لئے ٹاسک دے دیئے ۔

انہوں نے کہا کہ ایسی حرکت ناقابل قبول ہے ۔ ان پاکستانیوں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوٹیجز کی مدد سے لندن میں چیف جسٹس (ر) قاضی فائز عیسیٰ اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ۔ پاکستان میں ایف آئی آر ہوگی اور حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ ہونگے ۔ یہ معاملہ کابینہ کے حوالے کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ لندن میں قانونی درسگاہ مڈل ٹیمپل کے قریب چانسری لین پرتحریک انصاف کے رہنماؤں اور حامیوں کی بڑی تعداد نے قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی کا گھیراؤ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *