خاص خبریں

جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان سمیت 79 ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کرنی تھی لیکن اڈیالہ جیل انتظامیہ نے جج کو جیل آنے سے  ہی روک دیا ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے جج کو خط لکھ کر واضح کیا گیا کہ آج جیل میں کوئی سماعت نہیں ہو گی ۔ مراسلہ موصول ہونے کےبعد جج جیل سماعت کےلئے نہیں گئے ۔ اس طرح کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ سماعت نہ ہونے کی وجہ سے بانی چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو چالان نقول کی فراہمی کا معاملہ بھی ٹل گیا ۔

یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کو سانحہ 9 مئی کے دیگر 13 کیسوں سے الگ کرکے چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ سانحہ 9 مئی کے دیگر 13 مقدمات کی سماعت 4 نومبر کو ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *