خاص خبریں

سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست   خارج کردی

26ویں آئینی ترمیم پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل پر سماعت چیف جسٹس   کی سربراہی میں تین  رکنی بینچ نے کی جس میں درخواست گزاروں کی جانب سے حامد خان عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ حامد خان نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست واپس لینے کے لیے آپ کو لایا گیا ؟  جس پرایڈووکیٹ حامد خان نے جواب دیا کہ میں جتنے بھی درخواست گزار ہیں وہ ان کی جانب سے پیش ہوئے ہیں ۔

کچھ دیر بعد سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست واپس لینے  پر خارج کر دی ۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان کا عابد زبیری سے مکالمہ بھی ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی ایک اور درخواست بھی تو تھی ۔ میں نے بطور چیف جسٹس اس درخواست کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیاتھا۔ ہو سکتا ہے اب وہ درخواست بعد میں لگے۔ایڈووکیٹ حامد خان نے اس پر جواب دیا کہ آپ کی مہربانی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *