خاص خبریں

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں جلسہ ، کارکن اور پولیس آمنے سامنے ، پتھراؤ ، شیلنگ ، حالات کشیدہ

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکن اور پولیس آمنے سامنے آگئے ، علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ 89 نیوز کے مطابق جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ پولیس نے کارکنوں پر شیلنگ کی جبکہ کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے راولپنڈی میں کمیٹی چوک پر لگے کنٹینرز ہٹا دیے ہیں ۔ اس موقع پر شدید نعرے بازی کی گئی ۔ پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لئے کمیٹی چوک کے اطراف میں بھی شیلنگ کی مگر کارکنوں کا ہجوم کنٹینر ہٹانے میں کامیاب ہو گیا۔ دوسری جانب مری روڈ، لیاقت باغ میں بھی جھڑپیں ہوئی ہیں ۔ جس کے بعد پولیس کی مزید نفری کو طلب کر لیا گیا۔ ادھر علی امین گنڈا پور کا قافلہ پنڈی کی حدود میں داخل ہواتو کارکنوں کا انتہائی رش دیکھنے میں آیا۔ تحریک انصاف کے کارکن چائنا مارکیٹ ریالٹو چوک کمیٹی چوک سے مری روڈ پرنکل رہے ہیں ۔ پولیس نے اس دوران بیسیوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا بھی راولپنڈی میں موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *