پاکستان

امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کا پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے دفتر کا دورہ

امریکی قونصل جنرل، کرسٹن کے ہاکنز نے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے دفتر کا خصوصی دورہ کیااور پی ایس پی اے کی وائس چیئر پرسن جہاں آرا منظور وٹو سے ملاقات کی ۔ جہاں آرا وٹو نے انہیں پنجاب سوشل پروٹیکش اتھارٹی کے سماجی بہبود کے تمام پروگراموں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا  اور بتایا کہ حکومت پنجاب پسماندگی میں جینے والے لوگوں کی بہتری اور معاشرے  میں ان کی فلاح و بہبود  کے لئے دن رات انتھک محنت کے ساتھ مصروف عمل ہے۔

امریکی قونصل جنرل  نے پی ایس پی اے کے تمام پروگرامز خاص کر زیور تعلیم ، مساوات اور نئی زندگی پروگرام کو خوب سراہا اوراپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی ترقی کے لئے خواجہ سراء کے حقوق کاخیال رکھنا  اور بچیوں کے روشن مستقبل کے لئے انہیں معیاری تعلیم مہیا کرنا بہت ضروری ہے اورانہیں معاشرے کا فعال شہری بنانے میں ہی معاشرے کی ترقی اور بقا ہے۔ کرسٹن ہوکن نے وائس چیئر پرسن جہاں آرا وٹو کی سربراہی میں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا  کہ معاشی اور سماجی تحفظ کے پروگراموں کو مضبوط اور ریرپا نتائج حاصل کرنے کے لئے حکومتی اداروں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان تعاون بہت ضروری ہےاب وقت کی ضرورت ہے کہ ہم پسماندہ لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئیے متحد ہو کر کام کریں-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *