ایک اور جنگ کا خدشہ ، ایران کی اسرائیل پر مزید طاقتور حملوں کی دھمکی
ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو ایک اور حملے کی وارننگ دے دی ہے ۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل مزید طاقتور حملوں کے لئے تیار رہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے لکھا کہ اللہ کی مدد سے آئندہ حملے میں جو ضرب اسرائیل کو لگے گی وہ پہلے سے طاقتور اور تکلیف دہ ہوگی ۔ عبرانی زبان میں کی گئی ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ حملے پہلے سے تیز ہونگے ۔ واضح رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کی یہ ٹویٹ عبرانی یعنی اسرائیلی زبان میں ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک کھلی وارننگ ہے ۔ اس سے پہلے انہوں نے اپنی ٹویٹ میں آے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنی میزائلوں کی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں نصر من اللہ و فتح قریب لکھا ہوا تھا۔ یاد رہے کہ ایران نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کے جواب میں اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے ہیں ۔
