میاں ابوذر شاد لاہورچیمبرکے نئے صدر منتخب ، یکم اکتوبر سے عہدے کا چارج سنبھالیں گے
تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر الیکشن کے تناظر میں سینئر نائب صدر کے لئے خالد عثمان نے اور نائب صدر کے لئے شاہد نذیر نے کاغذات جمع کروائے۔ چیمبر اعلامیہ کے مطابق ان کے مدمقابل کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔ ان عہدیداروں کا اعلان میاں انجم نثار گروپ نے کیا ۔لاہور چیمبر کے الیکشن میں اس سال انجم نثار گروپ نے کلین سویپ کیاہے ۔30 نشستوں پر امیدواروں نے کلین سویپ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق نئے صدر میاں ابوذر شاد یکم اکتوبر سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے ۔
