انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ،ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے حکمت عملی وضع کر دی ۔
89نیوزکے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل سکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کردیا ۔ بنگلادیش کے ہاتھوں تاریخی شکست پرانہوں نے کہا کہ ایک سیریز اگر خراب جائے تو صلاحیت پر شک نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ جلد بازی میں کسی کرکٹر کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ۔ کوئی بھی کھلاڑی راتوں رات اپنی کارکردگی کا ترجمان نہیں بن سکتا۔ کارکردگی جانچنے کے لئے ہمیں تحمل سے کام لینا ہوتا ہے ۔ بعض اوقات ایک کھلاڑی عمدہ کھیلتے کھیلتے خراب کھیلنا شروع کر دیتاہے ۔ انہوں نے سیریز میں ناکامی پر اپنے سکواڈ کا دفاع کیا مگر ساتھ ہی ٹیم میں تبدیلیوں کا بھی امکان ظاہر کردیا۔
