لاہور کے قریب تین افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی ، ملزم گرفتار
لاہور کے قریب تین افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی میں نئے انکشافات، ملزم گرفتار کر لئے گئے ۔
89نیوز کے مطابق لاہور کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ تینوں افراد نے خاتون کو گھیر کر کھیتوں میں لے جا کر گینگ ریپ کیا۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم نے خاتون کو پہلے بہانے سے باہر بلایا اور اس کے بعد کھیتوں میں لے جا کر دبوچ لیا جہاں ملزم کے دو ساتھی پہلے ہی موجود تھے۔ پولیس ترجمان کے مطابق اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ روڑا گاؤں میں پیش آیا۔ چوکی لکھوکی پولیس نے کارروائی کی اور ملزموں کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔
