خاص خبریں

گنڈا پور جلاؤ گھیراؤ کے بجائے عوام کے لئے کام کریں ، مریم نواز

وزیراعلیُ پنجاب مریم نواز نےوزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپورکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور واضح کیا ہے کہ علی امین گنڈا پورا نفرت  کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ علی امین گنڈاپور گالیاں دینے، جلاؤ گھیراؤ کے بجائے عوام کے لئے کام کریں۔ ہم پنجاب کے عوام کو دہشت گرد بنانے نہیں دیں گے ۔  پنجاب میں قانون آکر توڑو گے تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ انہوں نے کہا  کہ گنڈا پور سے اپنا صوبہ نہیں چل رہا۔ وہ دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی کر رہے ہیں ۔ اس سے معاملات  مزید خراب ہونگے ۔ نوجوانوں کے نعرے لگانے والے یہاں بڑے آئے اور لوگوں نے بہت دیکھے مگر جو کام ہم نے کیا وہ کسی نے نہیں کیا۔ پنجاب میں عوام خوشحال ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پوری پارٹی کی ناراضی مول لے کر 90 فیصد نوجوان اپنی حکومت میں شامل کیے جو باصلاحیت بھی ہیں۔میرٹ پر نوکریاں مل رہی ہیں ۔ آئندہ بھی ایسا ہی ہوتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ  ہم کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی بہت کچھ کرنے جارہے ہیں ۔ عوام کو ترقی کا گراف سمجھ آرہاہے ۔  خیبر پختونخوا میں لوگ پریشان ہیں اور اپنی حکومتی کارکردگی سے نالاں ہیں ۔ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو علی امین گنڈا پورعوام کو مزید پریشان کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *