دربار عالیہ نقشبندیہ گھمکول شریف کوہاٹ میں سالانہ عرس کی تیاریاں
ستتر واں سالانہ عرس مبارک زندہ پیر رحمتہ اللہ علیہ اٹھارہ سے بیس اکتوبر تک جاری رہے گا ۔ دربار عالیہ نقشبندیہ گھمکول شریف کوہاٹ میں بروز اتوار بعد نماز ظہر ختم خواجگان اور ذکر کی محفل کے بعد حضرت پیر حبیب شاہ عالم اسلام کے لئے خصوصی دعا فرمائیں گے ۔ واضح رہے کہ دربار عالیہ نقشبندیہ گھمکول شریف کوہاٹ میں ہر سال عرس میں ملک بھر میں ہزاروں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں اور روحانی فیض حاصل کرتے ہیں ۔
