تازہ ترینکھیل

یو ایس اوپن ٹینس: ورلڈ نمبر ون سبالینکا کو شکست، ایلینا ریباکینا نے ٹائٹل جیت لیا

یو ایس اوپن ٹینس ٹائٹل قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے جیت لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے فائنل میں عالمی نمبر بیلاروس کی ارینا سبالینکا کو 1-2 سیٹس سے شکست دی۔

فائنل میں شکست کے بعد ارینا سبالینکا نے غصے میں ریکٹ توڑ دیا، جس کے بعد انہیں بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

 میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ارینا سبالینکا کے ریکٹ توڑنے پر 50 ہزار ڈالر تک جرمانے کا امکان ہے جبکہ ان پر 2 خلاف ورزیوں کے باعث مجموعی طور  پر 70 ہزار ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمرہ آپریٹر سے مبینہ بدتمیزی کے باعث بھی ارینا سبالینکا مزید کارروائی کی زد میں ہوں گی، بار بار ریکٹ توڑنے پر سبالینکا پر اضافی جرمانے کا بھی خدشہ ہے۔

اس حوالے سے ارینا سبالینکا کا کہنا تھا کہ گرینڈ سلم فائنل ہارنے کے بعد جذبات قابو کرنا بہت مشکل تھا، ریکٹ توڑ کر غصہ اور مایوسی باہر نکالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے جذبات اندر رکھتی تو صورتحال زیادہ خراب ہو سکتی تھی، 3 مسلسل یو ایس اوپن ٹائٹلز کی کوشش ناکام ہونے پر شدید مایوسی ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *