آس پاس

ڈانوب پراپرٹیز آئندہ ایک سال میں دبئی کے 11 بڑے رہائشی منصوبے خریداروں کے حوالے کرے گی

دبئی (خصوصی رپورٹ) متحدہ عرب امارات کی صفِ اول کی رئیل اسٹیٹ کمپنی ڈانوب پراپرٹیز نے آئندہ بارہ ماہ کے دوران دبئی میں اپنے گیارہ رہائشی منصوبے مکمل کرکے خریداروں کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اس کی تاریخ کے اہم ترین ڈیلیوری مراحل میں سے ایک ہوگا، جو بروقت بلکہ کئی منصوبوں کی قبل از وقت تکمیل کی روایت کو مزید مستحکم کرے گا۔ڈانوب پراپرٹیز کے مطابق جن منصوبوں کی حوالگی آئندہ ایک سال کے دوران کی جائے گی ان میں جمیرا ولیج سرکل میں ایلیٹز ون اور ایلیٹز تھری دبئی اسپورٹس سٹی میں اسپورٹز جمیرا لیکس ٹاورز میں ویوز ون اور ویوز ٹو ، دبئی میری ٹائم سٹی میں اوشنز ون، ٹو اور تھری  ،جمیرا ولیج ٹرائینگل میں فیشنز   جبکہ دبئی سیلیکون اویسس میں اویسز ون اور اویسز ٹو شامل ہیں۔ڈانوب گروپ کے بانی اور چیئرمین رضوان ساجن نے اس موقع پر کہا کہ آئندہ بارہ ماہ میں گیارہ منصوبوں کی کامیاب تکمیل اور حوالگی کمپنی کے عزم، معیار اور صارفین سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہاحالیہ علاقائی غیر یقینی صورتحال اور تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باوجود ہم نے اپنے تمام منصوبوں پر کام کی رفتار برقرار رکھی اور کسی بھی منصوبے میں تاخیر نہیں ہونے دی۔ ہمارے لیے صارفین سے کیا گیا وعدہ ہر قیمت پر پورا کرنا اولین ترجیح ہے۔” رضوان ساجن  نے مزید کہا کہ ہزاروں خاندانوں نے ڈانوب پراپرٹیز اور دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، یہ منصوبے اسی اعتماد کی عملی تعبیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بروقت منصوبوں کی تکمیل ڈانوب پراپرٹیز کی شناخت بن چکی ہے اور کمپنی آنے والے مہینوں میں ہزاروں نئے گھر مالکان کو اپنی فیملی کا حصہ بنتے دیکھنے کی منتظر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خلیجی خطے میں حالیہ جغرافیائی و سیاسی حالات کے باعث تعمیراتی سامان کی لاگت میں تقریباً دوگنا اضافہ ہوا، تاہم ڈانوب بلڈنگ میٹریلز کے مضبوط سپلائی نیٹ ورک کی بدولت کمپنی نے اضافی اخراجات خود برداشت کیے تاکہ صارفین پر کسی قسم کا مالی بوجھ نہ پڑے اور منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کیے جا سکیں۔ڈانوب پراپرٹیز کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے مسلسل نئے منصوبوں کی بروقت تکمیل دبئی کو دنیا کے نمایاں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری مراکز میں مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ دبئی کی مستحکم معیشت، عالمی معیار کا انفراسٹرکچر، سرمایہ کار دوست پالیسیاں، پرکشش کرایہ جاتی منافع اور محفوظ کاروباری ماحول دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔کمپنی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ متحدہ عرب امارات میں مقررہ مالیت کی جائیداد میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد گولڈن ویزا پروگرام سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جس کے تحت طویل مدتی رہائش اور متعدد خصوصی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں، جس سے دبئی عالمی سرمایہ کاروں کے لیے مزید پرکشش منزل بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈانوب پراپرٹیز، 1993 میں قائم ہونے والے ڈانوب گروپ کا ذیلی ادارہ ہے اور متحدہ عرب امارات کی نجی شعبے کی ممتاز رئیل اسٹیٹ کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *