تازہ ترینشوبز

کنگنا رناوت نے بھارت کی جین زی جنریشن کو گٹرجنریشن قراردیدیا

بال وڈ اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے بھارت کی جین زی جنریشن کو گٹر جنریشن قرار دے دیا۔

حال ہی میں طلبہ کی تنظیم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی جانب سے نئی دہلی میں پیپر لیک کے معاملے پر شدید احتجاج کیا گیا، جس دوران طالب علموں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو  گیس کی شیلنگ بھی کی گئی تاہم تنظیم کے شدید احتجاج کے سبب بھارت کے وزیر تعلیم کو مستعفی ہونا پڑا۔

اس حوالے سے اداکارہ کنگنا نے احتجاج کے دوران استعمال ہونے والی زبان، پلے کارڈز اور سوشل میڈیا ریلز پر شدید تنقید کی ہے۔

کنگنا نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر لکھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی ایک ہی جگہ اتنی بدصورتی نہیں دیکھی، جنریشن زی (Gen Z) کے مظاہروں کی یہ ریلز  کو دیکھ کر متلی ہوتی ہے، ان کے بات کرنے کا انداز اور جس قسم کی زبان وہ استعمال کر رہے ہیں، میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی ویڈیو کو بیک وقت اتنا ناگوار اور اتنا بھونڈا نہیں دیکھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *