شہید ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی امام خمینی حسینیہ منتقل
ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے ان کا جسد خاکی تہران کے جنوبی علاقے میں واقع امام خمینی حسینیہ منتقل کر دیا گیا۔

آیت اللہ خامنہ ای کو امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو تہران پر بمباری کر کے شہید کر دیا تھا، حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کی بہو اور موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ہوئی تھیں۔
اس سے قبل سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی اہلیہ زہرا حداد عادل کے اعزاز میں تہران کے فرہنگ سکول کی جانب سے بدھ کی شب تعزیتی اجتماع ہوا جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔
