دورہ ویسٹ انڈیزاورانگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا متوقع سکواڈ سامنے آگیا
دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا متوقع سکواڈ سامنے آگیا، باضابطہ اعلان چند روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ سکواڈ اور کپتان کے ناموں پر مشاورت مکمل کر لی، شان مسعود کو کپتان برقرار رکھنے کی تجویز چیئرمین پی سی بی کو ارسال کر دی گئی ہے۔
سیریز کیلئے 17 رکنی قومی سکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی، ٹیسٹ سکواڈ میں امام الحق، اذان اویس ،عبداللہ فضل اور اویس ظفر کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
بابر اعظم، سلمان علی آغا، ساجد خان، محمد عباس اور خرم شہزاد بھی سکواڈ کا حصہ ہونگے، عبید شاہ اور علی عثمان کو پہلی بار سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے، فاسٹ باؤلرز محمد علی اور عامر جمال کی قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور سعود شکیل کی فٹنس کا جائزہ لیا جا رہا ہے، دونوں کرکٹرز ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد پریکٹس کا آغاز کر چکے ہیں، 100 فیصد فٹنس حاصل نہ ہونے پر محمد رضوان اور سعود شکیل کے متبادل کھلاڑی سکواڈ میں شال ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہوگی۔
