تازہ ترینکھیل

فیفا ورلڈ کپ: کروشیا نے گھانا کو 1-2 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ 2026ء گروپ ایل کے اہم مقابلے میں کروشیا نے گھانا کو 1-2 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 32 کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز محتاط انداز میں ہوا، تاہم پہلے ہاف کے 31ویں منٹ میں پیٹر سوچیچ نے شاندار لانگ رینج شاٹ کے ذریعے کروشیا کو برتری دلائی، جس کے بعد پہلے ہاف کا اختتام 0-1 سے کروشیا کے حق میں ہوا۔

دوسرے ہاف میں گھانا نے بھرپور واپسی کی اور 73ویں منٹ میں ڈیرک لکاسن نے سیٹ پیس پر گیند جال میں پہنچا کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

میچ کے آخری لمحات میں کروشیا نے دوبارہ دباؤ بڑھایا اور 84ویں منٹ میں نکولا ولاشیچ نے لوکا موڈریچ کے کارنر پر عمدہ ہیڈر کے ذریعے فیصلہ کن گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو 1-2 کی فتح دلا دی۔

اس کامیابی کے ساتھ کروشیا نے گروپ ایل میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا، جبکہ گھانا بھی دیگر نتائج کی بنیاد پر اگلے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *