آس پاستازہ ترینخاص خبریں

کراچی میں سندھ رینجرزکے کیمپ پرخوارج کا حملہ، 3 جوان شہید، 4 زخمی

پاکستان رینجرز سندھ کے ایک کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، بروقت جواب میں 3 دہشت گرد مارے گئے، رینجرز کے 3 جوان دھرتی پر قربان ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 27 جون کو کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے ایک کیمپ پر بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے خوارج نے دہشت گردانہ حملہ کیا، دہشت گردوں نے کیمپ کے مرکزی گیٹ پر دھماکا کرنے کے بعد سکیورٹی حصار توڑنے کی کوشش کی۔

رینجرز کے جوانوں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا، کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی افغان دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے تین بہادر سپوت شہید جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی ار کے مطابق مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، عزمِ استحکام وژن کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان شہداء کے خون کا بدلہ لینے کے لیے حملے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں کرے گا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *