آس پاستازہ ترینخاص خبریں

امریکہ سمیت مختلف ممالک میں 7.5 شدت کا زلزلہ، وینزویلا میں 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ، سونامی وارننگ جاری

وینزویلا، کریبین جزائر، امریکہ، میکسیکو اور براعظم امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ ہوئی، زلزلے کے جھٹکے جاپان تک محسوس کیے گئے۔

وینزویلا میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے شدید جھٹکے، بڑے پیمانے پر تباہی
وینزویلا میں 7.1 اور 7.5 شدت کے زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، 22 منزلہ عمارت سمیت متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ زلزلے کے باعث وینزویلا میں 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ ہے۔

زلزلے کا مرکز دارالحکومت کراکس سے 284 کلومیٹر مشرق میں تھا، فوری طور پر سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی، جبکہ ملک بھر میں ایمرجنسی بھی نافذ کی جا چکی ہے۔

شمالی جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ، ٹوکیو میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز ایواتی کے ساحل کے قریب اور اس کی گہرائی 50 کلومیٹر تھی۔

حکام کے مطابق جس علاقے میں زلزلہ آیا وہ سب سے زیادہ خطرے کا زون ہے، جاپانی وزیر دفاع نے فوج کو زلزلہ زدہ علاقوں میں فضائی انٹیلی جنس جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *