آس پاسپاکستانتازہ ترین

آزاد کشمیراسمبلی الیکشن: گوشوارے اورکاغذات جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات2026 کیلئے الیکشن کمیشن میں گوشوارے اور ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔

مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواران کی تعداد 148 ہوگئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق میرپور ڈویژن سے 268، پونچھ ڈویژن میں 155 جبکہ مظفرآباد ڈویژن سے 201 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، مجموعی طور پر 45 انتخابی حلقوں سے 772 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم کانفرنس، جمعیت اہلحدیث آزاد جموں وکشمیر سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی طرف سے تاحال ٹکٹ جاری نہ ہوسکے۔

مسلم لیگ (ن) نے 37 انتخابی حلقوں سے ٹکٹ جاری کئے، 8 حلقوں سے تاحال امیدواران فائنل نہ ہو سکے، سیاسی جماعتوں کی طرف سے آئندہ دو روز میں ٹکٹ جاری ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن میں اب تک 24 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *