تازہ ترینخاص خبریں

ایران امریکہ تکنیکی مذاکرات اختتام پذیر،چارورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ

 ایران کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکہ کے درمیان تکنیکی مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ جوہری امور اور پابندیوں سے متعلق مذاکرات کے لیے مختلف ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے۔

مذاکرات کاروں نے فیصلہ کیا کہ چار ورکنگ گروپس پابندیوں کے خاتمے کا گروپ، جوہری امور کا گروپ، تعمیرِ نو اور اقتصادی ترقی کا گروپ اور نگرانی و نفاذ کا گروپ قائم کیے جائیں گے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف ایران کے چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے فیصلے پر کہا ہے کہ ایران خطے میں طویل بدامنی کے خاتمے کے لیے سوئٹزرلینڈ گیا اور بہت کچھ حاصل کیا۔

خیال رہے کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کر دی ہے، ایرانی تیل کی پیداوار اور فروخت پر پابندی بھی ساٹھ روز کے لیے ختم کر دی ہے جبکہ منجمد اثاثوں میں سے 12 ارب ڈالر بھی جاری کر رہا ہے۔

پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں سے لبنان میں جنگ کے خاتمہ کے لیے میکانزم طے پایا ہے، امریکہ اور ایران میں حتمی معاہدے کے لیے ساٹھ روزہ روڈ میپ طے پایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *