محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نےمالی سال 2026-27 کیلئے 2 بجٹ تیارکر لیے
خیبرپختونخوا کے نئے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے حوالے سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے محکمہ خزانہ کو تین ماہ کا بجٹ پیش کرنے سے متعلق ابھی تک کوئی احکامات نہیں ملے ۔

سرکاری حکام کے مطابق محکمہ خزانہ نے دو بجٹ تیار رکھے ہیں جن میں ایک مکمل اور دوسرا 3 ماہ کا ہے ۔
آئندہ مالی سال کا مکمل بجٹ جس کا حجم 2200 ارب روپے سے زیادہ رکھا گیا ہے جبکہ دوسرا بجٹ تین ماہ کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔
سرکاری حکام کے مطابق مکمل بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے لیے 500 ارب روپے سے زیادہ مختص کیے گئے ہیں جبکہ دوسرا بجٹ تین ماہ کے لیے تیار کیا گیا ہے جس کا حجم 300 ارب روپے سے زیادہ ہے۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ سہ ماہی بجٹ کی صورت میں صرف جاری اور غیر ترقیاتی اخراجات کی منظوری دی جائے گی، جبکہ اس عرصے کے دوران صوبے میں کسی نئے ترقیاتی منصوبے کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے جائیں گے۔
سرکاری حکام کے مطابق وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے محکمہ خزانہ کو تین ماہ کا بجٹ پیش کرنے سے متعلق ابھی تک احکامات نہیں ملے۔
گزشتہ روز سیکرٹری جنرل تحریک انصاف بیرسٹرسلمان اکرم راجا نےکہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا، خیبرپختونخوا حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرےگی۔
