فیفا ورلڈ کپ: سوئٹزرلینڈ اورقطر کے درمیان میچ ایک،ایک گول سے برابر
فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں سوئٹزر لینڈ اور قطر کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک، ایک گول سے برابر رہا۔

قطر کی جانب سے بوعلیم خوکی نے انجری ٹائم میں گول کر کے میچ برابر کیا، سوئٹزر لینڈ کی جانب سے بریل ڈونلڈ ایمبولو نے 17ویں منٹ میں گول سکور کیا۔
خیال رہے قطر کی ٹیم کیلئے فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا ایسا موقع ہے جب انہیں ایک پوائنٹ ملا ہے، اس سے قبل قطری ٹیم کبھی بھی کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکی تھی۔
دوسرے میچ میں برازیل اور مراکش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، صبح 6 بجے سکاٹ لینڈ اور ہیٹی کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، جبکہ ترکیہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں میں بھی صبح جوڑ پڑے گا۔
