خاص خبریںعالمی خبریں

ایرانی فوج نے امریکی صدر کا آج ڈیل پر دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا

 ایرانی فوج نے امریکی صدر ٹرمپ کا آج ڈیل پر دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب فورس کا کہنا ہے کہ ایرانی مذاکرات کار آج کسی معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا بتا چکے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے مطابق صدر ٹرمپ معاہدے پر دستخط کی تقریب اپنی سالگرہ کی وجہ سے 14 جون کو کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ اس موقع کو علامتی اہمیت دے کر اپنی ذاتی تشہیر کا پروگرام بنا رہے ہیں۔

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط آج ہوں گے، معاہدے پر دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز سب کے لیے کھُل جائے گی، جب سکون ہوجائے گا تو مناسب وقت پر جا کر جوہری مواد کی باقیات حاصل کرلیں گے۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ امید ہے یہ سارا عمل جلد اور آسانی سے مکمل ہو جائے گا، امریکا ایران اور پورے مشرق وسطیٰ کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے کے منتظر ہے۔

ادھر ایرانی وزارت خارجہ ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر آج دستخط نہیں ہوں گے اور اس مرحلے پر جوہری معاملے پر کسی قسم کی بات چیت بھی زیر غور نہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل جاری ہے تاہم دستخط کے لیے درست وقت کا تعین ابھی نہیں کیا گیا، ان کے مطابق فی الحال ہمیں صحیح وقت کا انتظار کرنا چاہیے، یہ کل نہیں ہوگا۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے امکانات کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا، تاہم دوسرے فریق کی غیر یقینی صورتحال کے باعث اس حوالے سے حتمی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *