اپوزیشن کا بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ کے اندراورباہر بھرپوراحتجاج کا اعلان
اپوزیشن نے بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کریں گے، حکومت اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکی، معیشت بہتر ہو سکی نہ ٹیکس اکٹھا کیا جا سکا، یہ حکومت ناکام ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے بانی پی ٹی آئی کا علاج کرائیں، ملاقات بھی کرائی جائے، بانی پی ٹی آئی کے علاج اور ملاقات کے حوالے سے شدید تشویش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیں گے، سہیل آفریدی نے تمام اراکین اسمبلی کو پارلیمنٹ پہنچنے کی ہدایت کر دی، سہیل آفریدی نے بجٹ پر مشاورت کیلئے بانی چیئرمین سے ملاقات کا بھی مطالبہ کر دیا۔
