خاص خبریںعالمی خبریں

ایران نے ہمارا ہیلی کاپٹر مار گرایا، اب ہم جواب دے رہے ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج ایران کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے، جو امریکی ہیلی کاپٹر کے مبینہ طور پر مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد شروع کی گئی ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے اے بی بی نیوز کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا میرے خیال میں جواب دینا بہت اہم ہے، انہوں نے ایک ہیلی کاپٹر گرایا ہے، اور ہم اس وقت جواب دے رہے ہیں، میرا یقین ہے کہ اس کا جواب بہت سخت اور بہت طاقتور ہونا چاہیے، اور یہی کچھ اس وقت کیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فوج کی کارروائی اسی لمحے جاری ہے تاہم انہوں نے آپریشن کی نوعیت، اہداف یا مقام سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اس قبل اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ کو ہیلی کاپٹر پر ہونے والے حملے کا جواب دینا چاہیے، ایرانیوں نے ہمارے انتہائی جدید اپاچی ہیلی کاپٹروں میں سے ایک کو مار گرایا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے اوپر گشت کے دوران مار گرایا گیا، ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ سوار تھے، دونوں محفوظ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *