پاکستانتازہ ترین

گجرانوالہ کےعوام کیلیے مریم نوازکا تحفہ، بڑے منصوبے کی منظوری دیدی

شہریوں کو ایک جدید اور شاندار سفری نظام فراہم کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

اجلاس میں گوجرانوالہ کے ہر علاقے کو فیڈر بسوں کے ذریعے میٹرو ٹرین سے منسلک کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں دو ٹنل سیکشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ 17 سے 19 کلومیٹر ٹریک کو انڈرگراؤنڈ گزارنے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔ مزید برآں، منصوبے کے تحت ہر اسٹیشن اور ڈپو پر سولر سسٹم نصب کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم روزانہ 26 لاکھ مسافروں کے سفر کی گنجائش فراہم کرے گا۔ یہ منصوبہ گکھڑ سے ایمن آباد تک 31.5 کلومیٹر طویل ہوگا اور اس کی تکمیل کے لیے 12 ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *