خاص خبریںعالمی خبریں

جارحیت جاری رہی توپورے خطےکو امریکہ اوراسرائیل کیلئے دوزخ بنادیں گے،ایران نے 48 گھنٹے کا امریکی الٹی میٹم مسترد کردیا

ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ میں مزید شدت آئی تو پورا خطہ ان کے لیے جہنم بن جائے گا۔

ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری دو ٹوک الفاظ میں خبر دار کیا کہ مزید جارحیت کا جواب پورے خطے میں شدید رد عمل کی صورت میں دیا جائےگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  ایران کو شکست دینے کا تصور اب ایک دلدل میں بدل چکا ہے، جس میں مخالفین خود دھنس جائیں گے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس 48 گھنٹے ہیں کہ وہ کوئی معاہدہ کر لے یا آبنائے ہرمز کھول دے، ورنہ اس پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے جو ایران پر حملوں کے بعد سے بند ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *