سمندری حدود کا دفاع مضبوط، پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس خیبرکی شمولیت
مادرِ وطن کی سمندری حدود کا دفاع مزید مضبوط ہو گیا، پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس دوسرے ملجم کلاس پی این ایس خیبر کا اضافہ ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں دوسرے پی این ایس خیبر کی شمولیت کی پروقار تقریب ہوئی جس میں امیر البحرل ایڈمرل نوید اشرف نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید ترین پلیٹ فارمز اور منفرد ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔
.jpg)
اس موقع پر امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے جدید پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجیز دشمن کے اہم انفراسٹرکچر اور بحری اثاثوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
نیول چیف نے کہا کہ پاکستان دنیا کی اہم توانائی کے بحری راستوں پر واقع ہے، جہاں بحری سکیورٹی اولین ترجیح ہے، قومی مفادات کے تحفظ اور بحری تجارتی راستوں کو محفوظ بنانے کیلئے طاقتور بحری قوت وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ معرکۂ حق میں پاک بحریہ بھارتی طیارہ بردار جہاز وکرانت کو غرق کرنے کیلئے بالکل تیار تھی، پاکستان کے بحری مفادات کو چیلنج کرنے کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
.jpg)
انہوں نے مزید بتایا کہ پی این ایس خیبر اور مستقبل میں آنے والی ہنگور کلاس آبدوزیں ملکی بحری دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گی۔
نیول چیف نے سمندری حدود کے دفاع اور خود مختار سمندروں کی حفاظت کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
