پی ٹی آئی کو پمز پراعتماد نہیں توعدالت میں اس کا اظہار کر سکتے ہیں: رانا ثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو پمز پر اعتماد نہیں ہے تو عدالت میں اس کا اظہار کر سکتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے ایک سیاسی جماعت کی طرح برتاؤ کرے، عدالت میں جائے اور وہاں اپنا مؤقف رکھے۔
رانا ثنا نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک سال پہلے الیکشن کی آفر دینے کی خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا۔ رانا ثنا بولے وزیراعظم نے یوم آزادی پر میثاق استحکام پاکستان کی پیشکش کی تھی۔
رانا ثنا اللّٰہ نے مزید کہا کہ ملاقاتوں اور ملاقاتیوں کے ذریعے پی ٹی آئی نے امریکا میں مہم چلائی، پی ٹی آئی کا رویہ ریاست کو بلڈوز اور بلیک میل کرنا ہے۔