Wednesday, February 4, 2026
پاکستانتازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے آپریشن پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کا بیان سامنے آ گیا

انی پی ٹی آئی کی آنکھ کے آپریشن پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کا بیان سامنے آ گیا ۔ 

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے مطابق ​عمران خان کی دائیں آنکھ میں بصارت کی کمی کی شکایت، پمز ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا، ​سابق وزیراعظم عمران خان کی دائیں آنکھ کی ریٹینل وین بند ہونے کی تشخیص ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ​اڈیالہ جیل میں ماہر امراضِ چشم نے عمران خان کی آنکھ کا مکمل معائنہ اور او سی ٹی ٹیسٹ کیا۔ 

 ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کا کہنا ہے کہ ​عمران خان کو علاج کیلئے گزشتہ ہفتے کی شب پمز ہسپتال منتقل کیا گیا. ​عمران خان کی آنکھ میں ‘اینٹی وی ای جی ایف’ انجکشن لگانے کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔ ​آپریشن تھیٹر میں 20 منٹ تک جاری رہنے والے عمل کے دوران عمران خان کی حالت مستحکم رہی۔ انہوں نے بتایا کہ ​عمران خان کو ضروری طبی ہدایات اور فالو اپ پلان کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *