تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کےخلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعت ہوئی،سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی۔
عدالت نے سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *