امریکی ماڈل کم کارڈیشین ذہنی دباؤ کی خطرناک بیماری کا شکار
لاس اینجلس : معروف امریکی سوشل میڈیا اسٹار اور ماڈل کم کارڈیشیئن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ذہنی دباؤ سے متعلق دماغی اینیورزم ہو گیا ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ انکشاف کم کارڈیشیئن نے اپنی ریئلٹی سیریز ’دی کارڈیشیئنز‘ کے نئے سیزن کے ٹیزر میں کیا ہے جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے ۔ کلپ میں کم کارڈیشیئن کو ایم آر آئی اسکین کے دوران دکھایا گیا، جس کے بعد انہوں نے اپنے اہلخانہ کو بتایا کہ ان کو سنگین بیماری ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق کم اس وقت اپنی مصروف زندگی، قانون کی تعلیم اور ذاتی زندگی کے دباؤ کے باعث ذہنی تناؤ کا سامنا کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طلاق کے بعد انہیں دوبارہ ’سورائیسس‘ کی بیماری نے بھی متاثر کیا۔
