عالمی خبریں

ڈنمارک میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی

کوپن ہیگن: ڈنمارک کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے ملک بھر میں تمام شہری ڈرون پروازوں پر پابندی ہوگی ۔ یہ اقدام یورپی یونین سمٹ کے دوران سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جس میں یورپی ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔ٹرانسپورٹ منسٹر تھامس ڈینیل سن کے مطابق پیر سے جمعہ تک ڈنمارک کی فضائی حدود میں کوئی بھی شہری ڈرون نہیں اڑایا جا سکے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس فیصلے سے یہ خطرہ ختم ہو جائے گا کہ دشمن ڈرون اور قانونی ڈرون میں فرق کرنا مشکل ہو۔ وزارت کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر جرمانہ یا دو سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا ہے جب 22 ستمبر سے ڈنمارک کے مختلف شہروں میں مشکوک ڈرون دیکھے گئے تھے، جن کے باعث کئی ایئرپورٹس بند بھی کرنا پڑے۔ حکام نے روسی مداخلت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ماسکو کی جانب سے ایسے کسی بھی دعوے کی تردید کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *