Wednesday, February 4, 2026
سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو نے نئی ٹیکنالوجی حاصل کرلی

اسلام آباد : پاکستان ایک بار پھر خلا کی دنیا میں بڑی پیش رفت کی جانب جارہا ہے جس سے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہوگئے ہیں۔ سپارکو آئندہ ماہ ایک جدید ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچ کرے گا جس سے زیرِ زمین معدنی وسائل کی تلاش کے ساتھ ساتھ زراعت، جنگلات، وائلڈ لائف، سیلاب، گلیشیئر کے پگھلاؤ، فضائی آلودگی اور اسموگ سے متعلقہ تحقیق کو بھی نئی سوچ ملے گی ۔

چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے لاہور میں ازنیٹ، یعنی انٹرا اسلامک نیٹ ورک آن اسپیس سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، کے زیر اہتمام منعقدہ پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں ایک رہنما کردار ادا کر رہا ہے بلکہ خلا اور سیٹلائٹ امیجری کے میدان میں نمایاں پیش رفت بھی حاصل کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *