اداکارہ اور میزبان دعا ملک کا جنسی ہراساں کئے جانے کا انکشاف
کراچی : اداکارہ اور میزبان دعا ملک نے انکشاف کیا ہےکہ انہیں اپنے کیرئیر کےدوران کاسٹنگ کاؤچ جیسے تلخ تجربات سے گزرنا پڑااور اس میں ایک معروف پاکستانی شخصیت شامل تھی ۔ دعا ملک نے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بچے بھی اس انڈسٹری کا حصہ بنیں۔ اسی لیے وہ انہیں امریکا لے آئیں تاکہ وہ اس ماحول سے دور رہیں۔
کاسٹنگ کاؤچ پر بات کرتے ہوئے ابتدا میں دعا ملک نے کہا کہ انہیں کبھی ایسا تجربہ نہیں ہوا۔انڈسٹری میں بہت سی لڑکیاں اپنی کمزوری کے باعث دباؤ میں آ جاتی ہیں، لیکن وہ اور ان کی بہن حمائمہ ملک ہمیشہ ڈٹ کر جواب دیتی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ بچپن سے کچھ ڈرپوک سی تھیں، لیکن ان کی بہن حمائمہ بہت بہادر ہیں