Friday, September 5, 2025
پاکستانتازہ ترین

اصل خطرہ تب شروع ہوگا جب سیلابی پانی پنجند پہنچے گا ، وفاقی وزیر

اسلام آباد:وفاقی وزیر نے بارشوں اور سیلاب سے درپیش سب سے بڑے خطرے کے حوالے سے خبردارکرتے ہوئے بڑے انکشافات کئے ہیں۔ محکمہ موسمیاتی تبدیلی کےوفاقی وزیر مصدق ملک نےانکشاف کیا ہےکہ ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کا سب سے بڑا خطرہ اس وقت سامنےآئے گا جب یہ پانی پنجند پہنچ کر سندھ میں داخل ہوگا جس کےبعد سندھ کو بھی خطرہ ہوگا۔ انہوں نےکہاکہ مقبوضہ کشمیراوربھارتی مشرقی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ کچھ کم ہوا ہے جس کے باعث پاکستان میں داخل ہونے والے پانی میں قدرے کمی آئی ہے، تاہم اصل تشویش اس وقت ہوگی جب یہ ریلے آگے بڑھیں گے۔ آئندہ برس پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات مزید شدت کے ساتھ جھیلنا پڑیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اگلے سال مون سون کی مدت بھی طویل ہوگی اور زیادہ سپیل آسکتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *