Wednesday, July 23, 2025
پاکستانخاص خبریں

عالمی ایئر شو میں پاکستانی طیاروں کی دھوم ، دو ایوارڈز اپنے نام کرلئے

لندن : تیس ممالک کے درمیان ہونے والے بین الاقوامی ایئرشو میں پاکستان کا جدید جے ایف تھنڈرطیارہ توجہ کا مرکز بنا رہا وہیں اس ایئر سو میں سی ون تھرٹی طیارہ بھی خوب توجہ سمیٹنے میں کامیاب رہا۔ اس ایئر شو میں سی ون تھرٹی طیارے نے ایک شاہین کا روپ دھار رکھا تھا۔ طیارے کے سامنے والے حصے میں شاہین کی پینٹنگ بنی ہوئی تھی  جسے بے حد سراہا گیا۔  ریال انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو دو ہزار پچیس میں دیگر ممالک نے بھی اپنے جہازوں کو خوبصورت طریقے سے ڈیزائن کیا تھا۔

پاکستان کے جے ایف تھنڈر طیارے کو سپرٹ آف دی میٹ ٹرافی سے بھی نوازا گیا۔ JF‑17 نے یورپ جا کر شروع سے واپسی تک air-to-air ریفولنگ مکمل کی جو پاکستان فضائیہ کی لمبی دوری کی آپریشنل صلاحیت کا بھرپور ثبوت ہے ۔ اسی طرح سی ون تھرٹی طیارے کو Concours Elegance ٹرافی سے نوازا گیا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کی فضائی شان و شوکت پھر سے دنیا کے سامنے نمایاں ہوئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *