اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد : اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ستائس یو ٹیوبرز پر بجلیاں گرا دیں ، ان کے چینلز بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر یوٹیوب کو چینلز بلاک کرنے کا حکم دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی اور 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔حکم نامے میں کہا کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی۔ ایف آئی اے کی جانب سے شواہد سے عدالت مطمئن ہے قانون کے مطابق کارروائی کر سکتے ہیں۔

حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ یوٹیوب کے آفیسر انچارج کو حکم دیا جاتا کہ ہے 27 یوٹیوب چینل بلاک کرے۔جن یو ٹیوبرز پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں اوریا مقبول جان، عمران ریاض خان ، معید پیرزادہ ، اسد طور، مطیع اللہ جان ، آفتاب اقبال ، حبیب اکرم ، رانا عذیر ، صدیق جان ، حیدر مہدی ، صابر شاکر شامل ہیں ۔۔ اسی طرح نیا پاکستان نامی چینل بھی بین کر دیا گیا ہے ۔ عمران خان کے نام سے چلنے والا یو ٹیوب چینل بھی پابندی کی زد میں آگیا ہے ۔ آرزو کاظمی اور شبیع کاظمی کا یو ٹیوب چینل بھی اب نہیں چلے گا۔ پابندی کا اطلاق فوری ہوگا۔